عالیہ بھٹ کی شادی کے بارے ان کی والدہ نے سب بتا دیا

221

ممبئی : بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ بیٹی کی شادی بارے بول پڑیں ۔ کہتی ہیں کہ مجھے تو پتہ ہی نہیں کہ شادی کب اور کہاں ہورہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا میں ان دنوں عالیہ بھٹ او ررنبھیر کپور کی شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں  کئی اخبارات اور ٹی وی چینلز او ر سوشل میڈیا دونوں کی شادی کے بارے میں کئی خبریں چلا رہے ہیں ۔ ان خبر وں میں یہاں تک کہا جارہا ہے کہ فنکار جوڑی دسمبر میں شادی کررہی ہے  اور اسی وجہ سے دونوں نے اپنے کئی پراجیکٹس کی ڈیٹس آگے کردی ہیں اور کچھ کو جلد مکمل کروا رہے ہیں تاکہ وہ دسمبر میں شادی کرسکیں ۔

موجودہ صورتحال کے دوران جب  بھارتی ویب سائٹ کے ایک صحافی نے عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان سے پوچھا کہ آپ اس شادی کے بارے میں کیا کہتی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ میں تو خود شادی کے بارے میں لاعلم ہوں او رمیں بھی اس انتظار میں ہوں کہ میری بیٹی کی شادی کب ہورہی  ہے ۔

انہوں نے بھارتی صحافی کو واضع طورپر کہا کہ مجھے بھی نہیں معلوم  کہ شادی کب ہوگی۔

سونی رازدان کا کہناتھا کہ  ابھی بہت وقت ہے ۔ مستقبل میں ایسا ہوگا، تاہم ابھی یہ وقت بہت دور ہے۔ انہوں نے کہا شادی کے بارے میں مزید معلومات جاننے کے لیے آپ کو عالیہ کے ایجنٹ کو فون کرنا پڑے گا لیکن ہوسکتا ہے کہ اس کے ایجنٹ کو بھی اس حوالے سے کوئی معلومات نا ہوں۔

دوسری طرف رنبھیر کپور کے چچا رندھیر کپور نے بھی اپنے بھتیجے کی عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کی خبروں سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کو اس شادی کے بارے میں کوئی خبر نہیں ہے ۔ ہاں میڈیا پر ہی یہ خبریں سنتے اور دیکھتے  ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.