لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف سلیکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کو آسان ہدف نہیں سمجھا جا سکتا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فرنچائز کیلئے بھی کھیل رہے ہیں اور انہیں ٹی 20 کرکٹ کا خاصہ تجربہ ہے اس لئے انہیں ہلکا نہیں لیا جا سکتا۔
انضمام الحق نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے والی قومی ٹیم کو مشورہ دیا کہ جس طرح انہوں نے گزشتہ میچز میں کھیل پیش کیا، افغانستان سے بھی اسی طرح کھیلنا چاہیے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں کی تاریخی شکست سے دوچار کیا اور پھر نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے دھول چٹائی اور اب 28 اکتوبر کو افغانستان سے میچ ہو گا۔
Prev Post
تبصرے بند ہیں.