آریان منشیات کیس میں این سی بی کا گواہ پولیس نے حراست میں لے لیا

139

ممبئی : آریان منشیات کیس میں این سی بی کے  گواہ کو  پونا پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ کرن گوساوی پچھلے کئی دنوں سے مفرور تھا ۔ 

تفصیلات کے مطابق پونا پولیس نے آریان خان منشیات کیس میں مرکزی گواہ کرن گوساوی کو گرفتار کرلیا ہے ۔ گوساوی کے خلاف مختلف تھانوں میں تین مقدمات درج ہیں ۔ کرن گوساوی کی فراہم کردہ معلومات پر ہی این سی بی نے کروز پارٹی میں چھاپہ مارا تھا ۔

    پونا پولیس کمشنر امیتابھ گپتا نے کہا کہ این سی بی کے گواہ کرن گوساوی کو ڈرگ آن کروز کیس میں حراست میں لیا گیا ہے۔ پونے پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ گوساوی نے خودسپردگی نہیں کی لیکن آپریشن کے دوران اسے حراست میں لے لیا گیا ۔

گرفتاری سے قبل گوساوی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کا ساتھی پربھاکر جھوٹ بولتا ہے این سی بی کال ڈیٹا چیک کرکے اس کی بات کی تصدیق کرسکتی ہے ۔ 

 گوساوی نے کہا مہاراشٹر کے کم از کم ایک وزیر یا اپوزیشن کے کسی لیڈر کو میری حمایت میں کھڑا ہونا چاہئے، میں جو مطالبہ کر رہا ہوں انہیں (اپوزیشن لیڈر) کو بھی پولیس سے درخواست کرنی چاہئے کہ ایک بار سائل اور ان کے بھائی کی سی ڈی آر رپورٹ سامنے آنے کے بعد معاملہ پوری طرح واضح ہو جائے گا ۔ 

یاد رہے کہ این سی بی اور پولیس کی ٹیم نے کروز پارٹی پر چھاپہ مار کر بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے 9افراد کو گرفتار کرلیا تھا ۔ آریان خان سمیت اب تک کسی کی ضمانت منظور نہیں کی گئی ۔ منشیات کیس میں ضمانت نہ ملنے کی وجہ سے آریان خان کے وکیل نے ہائی  کورٹ سے بھی رجوع کیا ہے لیکن ضمانت مسترد کردی گئی ۔

تبصرے بند ہیں.