پنجاب حکومت کا ویکسی نیشن کرانے والوں کو رعایتیں دینے کا فیصلہ

385

لاہور: کورونا ویکسی نیشن کرانے والوں کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے ویکسینیٹڈ افراد کو بڑی رعایتیں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق ویکسینیٹڈ افراد کو کھانے کی مختلف اشیاء، ٹرانسپورٹ ، اوبر اور کریم پر خصوصی رعایت دی جائے گی جبکہ اسکولوں میں طلبا کو چیزوں پر ڈسکاؤنٹ ملے گا اور اس کے ساتھ، ساتھ ویکسین لگوانے پر بچوں کو تحائف بھی دیئے جائیں گے۔

 

دوسری جانب پنجاب میں یومیہ 10 لاکھ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ویکسین لگائی جائے گی۔ ویکسی نیشن کی خصوصی مہم 12 نومبر تک جاری رہے گی اور مہم کیلئے 18 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کو کورونا کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے اور پنجاب میں اب تک تقریباً 13 ہزار سے زائد افراد کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں اور پنجاب کی معیشت کو تقریباً 650 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ویکسی نیشن اور احتیاط ضروری ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.