بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی 20 کرکٹ میں انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا

166

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی جوڑی ٹی 20 کرکٹ دنیا میں مقبول اور کامیاب ترین جوڑی بن چکی ہے اور اب اس نے ایک اور انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ 
دونوں کھلاڑیوں نے رواں سال ٹی 20 کرکٹ کی کامیاب ترین جوڑی ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا اور اپنی بہترین فارم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں بھی جاری رکھا جس کے باعث بھارت کیخلاف تاریخی کامیابی نصیب ہوئی۔ 
بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے ٹی 20 کرکٹ میں 1 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ دونوں نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 28 رنز کی شراکت داری قائم کرتے ہوئے حاصل کیا۔ 
دونوں کھلاڑی نے یہ اعزاز صرف 17 اننگز کھیل کر ہی حاصل کر لیا ہے اور ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ اگر دونوں کھلاڑیوں کی فارم اسی طرح برقرار رہی اور یونہی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے تو مزید ریکارڈز بھی اپنے نام کریں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.