انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

89

ابوظبی: ٹی 20 ورلڈ کپ میں گروپ اے کے میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

 

بنگلادیش کے کپتان محموداللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلا دیش کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 بنا سکی۔ بنگال ٹائیگرز کی جانب سے مشفیق الرحیم نے 29 ، نسیم احمد اور محموداللہ نے 19 ، 19 رنز بنائے۔

 

انگلینڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ معین علی اور لیونگسٹن نے دو ، دو کھلاڑیوں ک  آؤٹ کیا۔

 

جواب میں انگلینڈ نے 125 رنز کا ہدف 15 ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی پورا کر لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے نے 61 رنز کی اننگز کھیلی، جوز بٹلر 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ ڈیوڈ ملان 28  اور جونی بیئرسٹو 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔  بنگلا دیش کی جانب سے شریف الاسلام اور نوسم احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

خیال رہے کہ بنگلا دیش اس سے پہلے اپنے پہلے میچ میں بھی شکست سے دوچار ہوچکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.