ٹیم پاکستان کیخلاف شکست کو بھلا کر ٹورنامنٹ کے باقی میچوں پر فوکس کرے، گنگولی

117

نیو دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ اور سابق کپتان سارو گنگولی نے بھارتی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ پاکستان کے خلاف شکست کو بھلا کر ٹورنامنٹ میں آگے آنے والے میچوں پر فوکس کریں جبکہ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم میں ایکسٹرا بولر کی کمی محسوس کررہے ہیں۔

 

ایک بیان میں سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان کے خلاف 10 وکٹوں سے شکست کو بھولنا ہو گا اور ابھی ایک میچ ہوا ہے بھارتی ٹیم کم بیک کر سکتی ہے۔

 

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر شکست کا ملبہ ایک بھارتی مسلمان کرکٹر محمد شامی میں ڈالا گیا جس کا افسوس ہے اور کھیل مقبول ہو چکا ہے جبکہ آج کے دور میں لوگ اپنا غصہ سوشل میڈیا پر نکالتے ہیں۔ 

 

سارو گنگولی نے کہا کہ وہ بھی اسی صورت حال سے گزر چکے ہیں اور 2003 کے ورلڈ کپ میں جب وہ کپتان تھے تو آسٹریلیا کے خلاف انہیں یکطرفہ میچ میں شکست ہوئی تھی۔

 

اس وقت بھی ٹیم میں شامل کھلاڑی محمد کیف کے گھر پر پتھراؤکیا گیا ان کے پتلے جلائے گئے تھے لیکن بھارتی ٹیم نے اسی ٹورنامنٹ میں نہ صرف کم بیک کیا بلکہ فائنل تک پہنچی تھی۔

تبصرے بند ہیں.