انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو کر 174 روپے 35 پیسے کا ہو گیا

83

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ، ڈالر بانوے پیسے کمی کے بعد 174 روپے 35 پیسے پر ٹریڈ ہوا ۔ اس طرح ڈالر کی قدر میں 77 پوائنٹس کی کمی ہوئی ۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک دفعہ پھر مہنگا ہو گیا تھا جس کے بعد ڈالر 175 روپے کی سطح بھی عبور کر گیا تھا ۔

 

سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری ٹوئٹ کے مطابق ڈالر اوپن مارکیٹ میں 84 پیسے مہنگا ہوا ۔

 

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن اوپن مارکیٹ میں ڈالر 174.43 سے بڑھ کر 175.27 روپے کا ہو گیا تھا ۔

 

دوسری جانب ، سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا ۔

تبصرے بند ہیں.