بھارت کی شکست کے بعد ثانیہ مرزا کی سوشل میڈیا پر واپسی

184

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی پاکستان سے شکست کے بعد پہلی بار سوشل میڈیا پر سامنے آ گئیں۔

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا نے ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے دن غائب ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پیغام میں کہا تھا کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے دن وہ سوشل میڈیا سے غائب ہو جائیں گی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام کےساتھ انہوں نے الوداع کا کیپشن بھی استعمال کیا تھا۔ ثانیہ مرزا نے آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ہمراہ بیٹے کی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جسے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر ایک صارف نے ثانیہ مرزا سے سوال بھی کیا ہے کہ آپ پاکستان کی جیت پر کیا کہیں گی؟

یاد رہے کہ بھارت کے 152 رنز کے ہدف تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے محتاط انداز اپناتے ہوئے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف اسٹروک کھیلے اور 152 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور بھارتی بولرز کو وکٹ لینے کا موقع نہ دیا۔

گرین شرٹس نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی اور اس تاریخی فتح پر بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے گلے لگاکر رضوان اور بابر کو مبارک باد دی تھی۔

تبصرے بند ہیں.