ویرات کوہلی ورلڈکپ میں پاکستان سے ہارنے والے پہلے کپتان بن گئے

118

لاہور: ویرات کوہلی ورلڈکپ میں پاکستان سے ہارنے والے پہلے بھارتی کپتان بن گئے ۔ویرات کوہلی ورلڈ کپ میچز کے پچھلے 28 سالوں میں پہلی مرتبہ شکست کھانے والے کپتان ہیں ۔

 دبئی کے سٹیڈیم میں دنیا ئے کرکٹ کی دو بڑی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوا اس سے قبل پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کا جب بھی آمنا سامنا ہوا قسمت کی دیوی بھارت پر مہربان رہی اور فتح کا جشن بھارتی ٹیم نے منایا ۔

24 اکتوبر کو پاک بھارت میچ میں ماضی کی تمام تلخ یادیں اسوقت معدوم ہوگئیں جب پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے تاریخی شکست دی ۔

میچ کے دوران روائتی حریف کے کپتان ویرات کوہلی ٹیم کو بوسٹ اپ کرتے نظر آئےوہ  ہر بال پر  وکٹ پر آتے اور باؤلرز سے مشاورت کرتے اس کے علاوہ وہ  فیلڈرز کو وارم اپ کرتے اور آخری لمحات تک بھارتی کھلاڑیوں کو وارم اپ رہنے کا مشورہ دیتے نظر آئے ۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی  جب بیٹنگ کرنے آئے تو انہوں نے  57 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جو بھارتی ٹیم کے کسی کام نہ آئی لیکن فیلڈنگ کےدوران  وہ ٹیم کو وارم اپ رہنے کا مشورہ دیتے رہے ۔

یاد رہے کہ اس سےپہلے ویرات کوہلی ورلڈ کپ کے میچوں میں پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں کبھی آؤٹ نہیں ہوسکے تھے لیکن اس میچ میں وہ شاہین آفریدی کے سلو باؤنس کی زد میں آئے اور 57 رنز پر آؤٹ ہوگئے ۔

ویرات کوہلی نے  اپنی ٹیم کے باقی کھلاڑیوں سے کسی آؤٹ کلاس پرفارمنس کے انتظار میں 20 اوورز گذار دیئے اور کوئی پاکستانی بلے باز آؤٹ نہیں ہوسکا ۔

پاکستانی بلے باز محمد رضوان اور بابر اعظم آہستہ آہستہ ٹیم کو فتح کے قریب لے گئے اور آخر کار پاکستانی ٹیم نے تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دے دی ۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے فاتح ٹیم کے بلےبازوں کو اس تاریخٰی فتح پر مبارکباد دی اور گلے لگایا ۔

تبصرے بند ہیں.