پاکستان کو چھ برس میں 167 ارب 75 کروڑ ڈالر سے زائد کا تجارتی خسارہ

94

کراچی: پاکستان کو گزشتہ چھ برس میں 167 ارب 75 کروڑ ڈالر سے زائد کا تجارتی خسارہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ خسارہ 2017-18ء کے مالی سال میں 37 ارب 58 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

2016-17ء میں برآمدات 20 ارب 42 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ہوئیں جبکہ اسی برس درآمدات 52 ارب 91 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ کی گئیں۔

2017-18ء میں 23 ارب 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔ اسی برس سب سے زیادہ 60 ارب 79 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔ اس کے بعد 2018-19ء میں 22 ارب 95 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئیں جبکہ 54 ارب 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی درآمدات ہوئی۔

2019-20ءط میں برآمدات کی حد 21 ارب 39 کروڑ 40 لاکھ ڈالرو درآمدات کی حد 44 ارب 55 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ہوئیں۔ 2020-21ء میں 25 کروڑ 30 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی برآمدات اور 56 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی درآمدات کی گئیں۔

پی ٹی آئی کی حکومت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 11 ارب 60 کروڑ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔ موجودہ دور میں جولائی سے ستمبر 2021ء تک 6 ارب 96 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔ 2021 کی پہلی سہ ماہی میں 18 ارب 60 کروڑ ڈالر کی اشیا منگوائیں گئیں۔

تبصرے بند ہیں.