سری نگر: بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں تاریخی شکست کا مقبوضہ کشمیر میں بھی جشن منایا گیا ۔ جیسے ہی بابر اعظم نے 18 ویں اوورز میں دو رنز مکمل کیے تو کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے پاکستان کی جیت کی خوشی میں آتش بازی کی۔
The people in Indian Occupied Kashmir took to streets for celebrating Pak Cricket team's victory against the Indian side as they clashed in the T-20 world cup 2021 at Dubai.
Team Pakistan emerged as the winner of much anticipated PAK-IND thriller.#PAKvIND #T20WorldCup21 pic.twitter.com/Vb0caQuleV— Asia Free Press (AFP) (@AsiaFreePress) October 24, 2021
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جیوے جیوے پاکستان اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ پاکستان کی فتح پر کشمیریوں کی خوشی دیدنی تھی۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ میں پاکستان نے بھارت کو سب سے بڑی شکست دی ہے۔ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ میں بھارت سے کوئی میچ نہیں جیتی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔ کوہلی الیون نے شاہینوں کو فتح کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا تھا جو بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کے باعث پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 18 ویں اوور میں ہی پورا کرلیا۔
تبصرے بند ہیں.