انشاللہ آج جیت جنون اور جذبے کی ہوگی پاکستان کی ہوگی: فواد چودھری

77

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج ملک کا ہر شہری پاکستان اور بھارت کے میچ کو لے کر پرُجوش ہے ۔ انشاللہ جیت جنون اور جذبے کی ہو گی پاکستان کی ہو گی ۔

 

اپنی ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ میچ پر جانے کی تیاری کر رہا ہوں ، آج پاکستان کے جو بھی گیارہ لڑکے میدان میں اتریں گے ان کے پاس پاکستان کا نیا سپر سٹار بننے کا موقع ہے ۔

ادھر ، وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم اپنی کرکٹ ٹیم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ بوڑھوں سے لے کر بچوں تک ہر کے لبوں پر دعاؤں کے پھول ہیں ۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیائے کرکٹ کی نظریں پاک انڈیا کرکٹ میچ پر لگی ہوئی ہیں ۔ یہ اس بات کی واضح نشانی ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان اور کرکٹ لازم وملزوم ہیں ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم زندہ باد ۔

دوسری جانب ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو پاک بھارت میچ دبئی اسٹیڈیم میں نہ دیکھ سکنے کا دکھ لگ گیا ، کہا ابھی دبئی ہوٹل پہنچا ہی تھا کہ ملکی صورتحال کے باعث واپس آنا پڑا ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ آپ خود سوچیں ، کسی شیخ کا ٹکٹ ضائع ہوجائے تو اسے کتنا دکھ لگے گا ۔ خاص طور پر جب میچ کا ٹکٹ اپنے پیسے سے خریدا ہو ۔

 

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج کھیلا جائے گا ۔ دبئی کے میدان میں روایتی حریف ٹیمیں پاکستان اور انڈیا میدان میں اتریں گی ۔ یہ سنسنی خیز مقابلہ رات 7 بجے شروع ہوگا ۔

 

انڈیا کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حارث رؤف ، شاہین شاہ آفریدی ، حسن علی ، عماد وسیم ، شاداب خان ، آصف علی ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، حیدر علی ، فخر زمان اور محمد رضوان شامل ہیں ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.