بلوچستان میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپ ، 6 دہشت گرد ہلاک

89

 

ہرنائی : بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

 

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا۔

 

فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گردہلاک ہو گئے ۔ ہلاک دہشتگروں میں کالعدم بی ایل اے کا کمانڈر طارق الیاس ناصر بھی شامل ہے ۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے امن وامان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

تبصرے بند ہیں.