خاتون ٹیچر قرآن پڑھاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں

113

ریاض : سعودی عرب میں خاتون ٹیچر کلاس میں قرآن پاک کی تعلیم دیتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے کے باعث جان کی بازی ہار گئیں ۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض کے ایک پرائیویٹ  اسکول میں خاتون ٹیچر تیسری جماعت کے بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دے رہی تھیں کہ اچانک کلاس روم میں ہی گر گئیں۔

کلاس کے  بچوں نے فوری طور پر اسکول پرنسپل کو معاملے سے آگاہ کیا ، اسکول انتظامیہ نے فوری طورپر ایمبولینس کا انتظام کرکے انہیں ہسپتال پہنچایا لیکن وہ دم توڑ گئیں ۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول ٹیچر کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی ۔

مرحوم سکول ٹیچر کے والد کا کہنا تھا کہ سکول انتظامیہ نے بروقت میری بیٹی کو ہسپتال پہنچایا لیکن وہ دل کا دورہ شدید ثابت ہوا اور اس کی موت واقع ہوگئی ۔

ان کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کا روزے کی حالت میں انتقال ہوا ہے کیونکہ ان کی بیٹی بہت عبادت گذار اور اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گذارتی تھی ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی ہر جمعرات اور پیر کو روزہ رکھتی تھی ۔مجھے اپنی بیٹی کی زندگی اور موت دونوں پر فخر ہے ۔

تبصرے بند ہیں.