کوئٹہ: مستونگ کے علاقے روشی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ دہشت گرد مارے گئے ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ، دہشت گردوں کے زیر استعمال کیمپ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے ، اسلحہ میں 9 کلاشنکوف ، 20 کلو دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ۔
گزشتہ روز شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک دہشت گرد ہلاک ہوا تھا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ۔ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے ۔ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دہشت گرد مارا گیا ۔
شہید ہونے والوں میں نائیک خلیل اور سپاہی شاکراللہ شامل ہیں ۔ دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور اسلحہ برآمد ہوا ۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.