دپیکا اور رنویر سنگھ کا آئی پی ایل کی نئی ٹیم خریدنے کا فیصلہ

99

ممبئی: اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے انڈین پریمیئر لیگ میں کرکٹ ٹیم خریدنے کی تیاری کر لی ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں کرکٹ ٹیم خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لیے انہوں نے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دپیکا اور رنویر نے نئی سرمایہ کاری کے لیے کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دونوں میاں بیوی آئی پی ایل کی نئی ٹیموں کے لیے ہونے والی بولی میں شرکت کریں گے۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ سال 2022ء میں آئی پی ایل میں مزید ٹیمیں شامل کرنے جا رہا ہے۔

 

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی نئی آنے والے فلم بھی کرکٹ سے متعلق ہی ہے۔ ہدایت کار کبیر خان کی فلم ’89‘ میں رنویر سنگھ معروف بھارتی کرکٹر کپیل دیو اور دپیکا پڈوکون ان کی اہلیہ رومی بھاٹیہ کا کردار ادا کریں گی۔ فلم کو رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

 

خیال رہے کہ بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان اور اداکارہ جوہی چاولہ آئی پی ایل کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے مالک ہیں۔ اسی طرح ٹیم راجستھان رائلز کے مالک راج کندرا اور ان کی اہلیہ اداکارہ شلپا شیٹھی ہیں۔ ادکارہ پریتی زنٹا ٹیم پنجاب کنگز کی کو اونر ہیں۔

تبصرے بند ہیں.