حکومت مافیا کو لگام دینے میں ناکام ، مہنگائی کی شرح ساڑھے 14 فیصد پہنچ گئی

78

ادراہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 14.48 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ ایک ہفتے میں آلو، ٹماٹر، گھی سمیت 29 اشیائے خوردونوش مہنگی ہوئی۔

 

ٹماٹر کی فی کلو قیمت 66 روپے سے بڑھ کر 94 روپے ہو گئی ۔ آلو کی فی کلو قیمت میں 1 روپیہ اور چینی کی فی کلو قیمت میں 42 پیسے کا اضافہ ہوا ۔۔۔ رپورٹ کے مطابق لہسن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اور ڈالڈا گھی فی کلو 6.67 روپے مزید مہنگاہوا ۔ ایک ہفتے کے دوران انڈوں کی فی درجن قیمت میں 2.17 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے ۔

 

انڈوں کی فی درجن قیمت 168.19 روپے سے بڑھ کر 170.40 روپے تک ہوچکی ہے ۔۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایل پی جی کا سلنڈر 2167.31 روپے سے بڑھ کر 2321.46 روپے کا ہو گیا ۔ دال ماش کی قیمتوں میں 29 پیسے اور تازہ دودھ کی قیمتوں میں 46 پیسے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

 

گزشتہ ہفتے کے دوران زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے تک کی کمی ریکارڈ ہوئی ۔ دال کی فی کلو قیمت 163.84 روپے سے کم ہو کر 162 روپے ریکارڈ کی گئی ۔

 

پیاز کی فی کلو قیمتوں میں صرف 39 پیسے اور دال مسور قیمت میں 60 پیسے کمی ہوئی ۔۔آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 1198.41 روپے سے کم ہو کر 1196.22 روپے کا فروخت ہوا

تبصرے بند ہیں.