روپے کے مقابلے میں ڈالر 174 روپے ہو گیا

94

کراچی: ملک بھر میں امریکی کرنسی کی قدر میں روپے کے مقابلے میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر مزید 4 پیسے مہنگا ہو کر 174 کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 173 روپے 96 پیسے بڑھ کر 174 روپے ہو گئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق روپے پر اضافی دباؤ حکومت، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مابین جاری مذاکرات کے اختتام کے لیے طے شدہ ٹائم فریم نہ ہونے سے پیدا ہوا جس کی وجہ سے فنڈ سے اگلی قسط جاری کرنے میں تاخیر ہوئی۔ حکومت کو دباؤ کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر غیر ملکی سرمائے کی آمد میں اضافے کی حکمت عملی بنانا ہو گی تاکہ ڈالر کی قیمت مزید نہ بڑھ سکے۔

تبصرے بند ہیں.