رقم کا تنازعہ :’’ریشم ‘‘نے ’’میرا‘‘کی پٹائی کر دی ،ویڈیو وائرل

335

سرگودھا :شادی میں جمع کی گئی رقم کی تقسیم پر خواجہ سرائوں میں جھگڑا ہو گیا ،خواجہ سرا ریشم نے ساتھیوں کی مدد سے میرا کی پٹائی کر دی ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق چک 110 شمالی میں ہونے والی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ،میرا نے الزام عائد کیا کہ ریشم نے ساتھیوں سے ملکر ایک گھنٹہ تک اسے تشدد کا نشانہ بنایا ،ریشم کے ساتھیوں نے اُسے برہنہ کیا اور ویڈیو بناتے رہے ،اہل علاقہ کی مداخلت پر لڑائی ختم کروائی گئی ۔

پولیس کا کہنا ہے علاقہ کے بااثر افراد کی مداخلت پر جھگڑا ختم ہوا جبکہ اب اس معاملہ کو دبانے کی کوشش  کی جا رہی ہے ،پولیس کے مطابق دونوں خواجہ سرائوں کی طرف سے کسی قسم کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ،تاہم پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دونوں خواجہ سرائوں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ گرفتاری کیلئے چھاپے مار ے جا رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.