ٹی ایل پی سے مذاکرات کیلئے پنجاب حکومت نے کمیٹی بنادی

94

 

لاہور : تحریک لبیک سے مذاکرات کے لیے  پنجاب حکومت نے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی  ہے۔ پنجاب کابینہ کے سینئر اراکین راجہ بشارت اور چوہدری ظہیر الدین صاحب پر مشتمل کمیٹی مظاہرین سے مذاکرات کرے گی۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ‏حضور اکرم ﷺ کی سنت کے مطابق ملک میں امن و آشتی کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 

واضح رہے کہ جمعہ کے بعد تحریک لبیک نے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے ۔ ٹی ایل پی کا مطالبہ ہے کہ ان کے امیر سعد رضوی کو رہا اور حکومت نے جو معاہدہ کیا تھا اس پر عمل کرے۔

تبصرے بند ہیں.