لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈ سے مستفید ہوگا ۔
خیبر ہختونخواہ کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان دس لاکھ روپے تک ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے حاصل کر سکے گا، اس گیم چینجر ہروگرام کے ذریعے اب کوالٹی علاج غریب ترین سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر ہو گا، صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضرورت آٹا، چینی،دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 22, 2021
اپنی ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ اس گیم چینجر پروگرام کے ذریعے اب کوالٹی علاج غریب ترین سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت ، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضرورت آٹا ، چینی ، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں ۔
صحت کارڈ آپ اپنی مرضی کے کسی بھی ڈاکٹر یا ہسپتال میں استعمال کر سکیں گے سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اور ہسپتال بھی اب آپ کے علاج کیلئے بلامعاوضہ میسر ہوں گے https://t.co/xbpXwFsr85
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 22, 2021
وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کارڈ آپ اپنی مرضی کے کسی بھی ڈاکٹر یا ہسپتال میں استعمال کر سکیں گے ۔ سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اور ہسپتال بھی اب آپ کے علاج کیلئے بلامعاوضہ میسر ہوں گے ۔
واضح رہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث شہری تبدیلی سرکار سے ناراض ہیں ۔ ایسے میں حکومت کی جانب سے صحت کارڈ کی فراہمی عوام کو ریلیف فراہم کرے گا ۔
تبصرے بند ہیں.