پاک فوج مادر وطن کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے تیار ہے: آرمی چیف

110

 

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف کا کور کمانڈر بہالپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نےاستقبال کیا۔آرمی چیف کا  کہنا تھا پاک فوج مادروطن کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے تیار ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کاہرقیمت پردفاع یقینی بنائیں گے،موجودہ خطرات کو دیکھتے ہوئے تریبتی معیار کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت  ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ دشمن کےتمام مذموم عزائم ناکام بنادیں گے۔ مشقوں میں فارمیشنز نے جارحانہ حکمت عملی کے آپریشنز کیے۔ آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے خیر پور ٹامیوالی اور اسرانی میں تربیتی مشقوں کا بھی جائزہ لیا۔

تبصرے بند ہیں.