اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملک میں فحش ویب سائٹس بلاک کرنے سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں نوجوانوں بالخصوص بچوں کو آن لائن دستیاب غیر اخلاقی مواد سے بچانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا جدید ٹیکنالوجی کے دور میں نسل نو کی کردار سازی بہت اہم ہے، جدید ٹیکنالوجی کے آلات نے لوگوں کی ہر قسم کے مواد تک رسائی ممکن بنا دی ہے،نوجوانوں بالخصوص بچوں کو آن لائن دستیاب غیراخلاقی مواد سے بچانے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو آ ن لائن مواد کی موثر گیٹ کیپنگ کو یقینی بنا نے کی بھی ہدایت کی ۔
تبصرے بند ہیں.