افغانستان تمام پڑوسی ممالک سے مل کر کام کرنا چاہتا ہے،ذبیح اللہ مجاہد

128

کابل :نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا پاکستان حکومت کیساتھ طالبان کے مذاکرات ہمارا اندرونی معاملہ ہے مجھے ان مذاکرات کا علم ہے لیکن اس پیش رفت کے بارے میں کچھ زیادہ معلومات میڈیا کیساتھ شیئر نہیں کر سکتا ۔

ذبیح اللہ مجاہد نے تحریک طالبان اور پاکستان حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا ندرونی معاملہ ہے ،افغانستان کی نئی حکومت تمام پڑوسی ممالک کیساتھ مل کر کام کر نا چاہتی ہے ،افغانستان میں اب جنگ ختم ہو چکی ،نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے چاہتے ہیں کہ پاکستان میں بھی اب امن قائم ہو ۔

تبصرے بند ہیں.