چشمہ رائٹ بینک کینال کی تعمیر کا منصوبہ گیم چینجر ثابت ہو گا، وزیراعظم

80

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا کہ چشمہ رائٹ بینک کینال کی تعمیر سماجی و معاشی ترقی کیلئے ایک ‏حقیقی گیم چینجر ثابت ہو گی اور منصوبے سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور غربت کا خاتمہ ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج خیبرپختونخوا میں زراعت اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ‏ہوا جس میں چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبےکا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر توانائی حماد اظہر ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا ، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی، چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ چشمہ رائٹ بینک کینال پروجیکٹ حقیقی گیم چینجر ثابت ہو گی منصوبہ کے پی میں 3 لاکھ ‏ایکڑ بنجر زمین کو سیراب کرے گا منصوبہ خطے میں غذائی تحفظ کو یقینی بنائے گا۔

عمران خان نے حکام کو کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دینے کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ‏منصوبے سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور غربت کا خاتمہ ہو گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اچھی تعلیم، صحت اور دیگر سہولتوں کو یقینی بنانے میں مددملےگی ہمیں قدرتی ‏وسائل کی صلاحیتوں سےاستفادہ کرنےکی ضرورت ہے۔

تبصرے بند ہیں.