ٹی 20 ورلڈکپ، بنگلہ دیش کا پاپونیوگنی کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

90

ابوظہبی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے 9 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے پاپوانیوگنی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
بنگلہ دیش کی قیادت محمود اللہ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد نعیم، لٹن داس، مہدی حسن، شکیب الحسن، نورالحسن، عفیف حسین، مشفیق الرحیم، محمد سیف الدین، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔ 
پاپوانیوگنی کی قیادت اسد والا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لیگا سیاکا، چارلز امینی، سیسی باؤ، سائمن اتائی، ہیری ہیری، نورمین وانووا، کپلن دوریگا، شیڈ سوپر، کابووا موریا اور ڈیمین راوو شامل ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.