ڈونلڈٹرمپ نے اپنا سوشل میڈیا نیٹ ورک بنانے کا اعلان کردیا

103

واشنگٹن :سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ٹویٹر اورفیس بک پر اکاؤنٹس بند ہونے کے بعد اپنا سوشل میڈیا نیٹ ورک بنانے کا اعلان کردیا ، ٹرمپ میڈیااینڈ ٹیکنالوجی گروپ نامی کمپنی اس نیٹ ورک کی مالک ہوگی  ۔

تفصیلا ت کے مطابق سابق امریکی صد ر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور ٹویٹ اکاؤنٹس بند کردیئے گئے تھے اور ان کے کہنے کے باوجود ان کے بند اکاؤنٹس کو بحال نہیں کیا گیا تھا ۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سابق صدر نے فیس بک اور ٹویٹ جیسی سوشل میڈیاایپس  سے مایوس ہوکر  ’ٹرتھ سوشل‘ میڈیا نیٹ ورک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق صدر کے سوشل  نیٹ ورک کی ’ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ‘ نامی کمپنی اس سوشل نیٹ ورک کی مالک ہوگی اور امید کی جا رہی ہے کہ اس کا بِیٹا لانچ اگلے ماہ شروع ہو جائے گا۔
گروپ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پری آرڈر کے لیے یہ ایپ ایپل کے ایپ سٹور پر موجود ہے ۔
سابق صدر نے کہا  کہ ’میں نے ٹرتھ سوشل ٹیکنالوجی  بڑے کھلاڑیوں کے ظلم کے خلاف بنائی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں طالبان ٹوئٹر پر بڑی تعداد میں موجود ہیں، لیکن آپ کے پسندیدہ صدر نہیں ہیں۔ یہ ناقابل قبول ہے۔‘

یاد رہے کہ سابق صدرڈونلڈٹرمپ کے فیس بک اکاؤنٹس اور ٹویٹ کو بند کردیا گیا تھا ۔ جس کے بعد انہوں نے اپنا سوشل نیٹ ورک بنانے کا اعلان کیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.