پاکستان میں جاری مہنگائی مصنوعی، جلد قابو پا لیں گے: گورنر سٹیٹ بینک

139

مانچسٹر: گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے ملک میں جاری مہنگائی کی لہر کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر جلد قابو پا لیں گے جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات مثبت سمت میں چل رہے ہیں۔

گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کا مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل سب کے سامنے آئے گی، ایسی ڈیل نہیں کی جائیگی جس سے معیشت کو نقصان ہو۔

رضا باقر نے بتایا کہ پاکستان نے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی تقریباً تمام شرائط پوری کر دی ہیں، امید ہے کہ پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

پاکستانی روپے کی مسلسل گراوٹ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ بھی پہنچا ہے۔ اس فائدہ کو بھی مدنظر رکھا جائے کہ کتنے لوگ مستفید ہوئے۔ ایکسچینج ریٹ بڑھنے سے اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز رضا باقر نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں یہاں مقیم پاکستانیوں کیلئے وزیراعظم کا خسوصی پیغام لے کر آیا ہوں، اب تک دو لاکھ ساٹھ ہزار روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھل چکے ہیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے چو اعشاریہ 6 ارب ڈالرز پاکستان آئے ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور تیل کی قیمتیں بڑھنے کا آپس میں تعلق ہے۔ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر مہنگائی دیکھی جا رہی ہے۔ امریکا جیسے ملک میں گزشتہ 30 سالوں میں چیزوں کی قیمتیں اتنی نہیں بڑھیں جتنی آج ہیں۔

تبصرے بند ہیں.