پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل ہی شیخ رشید نے بڑی خبر دیدی

110

اسلام آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سب سے تگڑے میچ سے قبل ہی شیخ رشید نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کیلئے دبئی جا رہے ہیں ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ میچ خواہ کلکتہ، دبئی یا چنائی میں ہو، میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے ہفتے اور اتوار کو دبئی جا رہا ہوں مجھے دو دن کی چھٹی مل گئی ہے۔

شیخ رشید نے کہا اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاکستان کو کامیابی ملے، انہوں نے کہا اس میں کوئی شق نہیں کہ پاک بھارت میچ جہاں کہیں بھی ہو وہ بڑا تگڑا میچ ہو تا ہے لیکن عوام کو کھیل کو کھیل کے طور پر دیکھنا چا ہیے جو بھی فیصلہ ہو اسے قبول کرنا چا ہیے۔

تبصرے بند ہیں.