اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک کے بعد وزیر اعظم عمران خان اِن ایکشن

93

اسلام آباد:پی ڈی ایم کی طرف سے حکومت مخالف تحریک چلانے کے اعلان کے بعد حکومتی مشینری حرکت میں آگئی ،اپوزیشن کی حکومت کے خلاف تحریک کو ناکام بنانے کیلئے حکومت نے  صلاح مشورے شروع کردئیے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا گیاجس میں صوبائی وزراء اعلی،گورنرز اور وفاقی وزراء  کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی مرکزی و صوبائی قیادت بھی شرکت کریں گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی اور پارلیمانی امور پر مشاورت کی جائے گی ،اپوزیشن کی طرف سے حکومت مخالف تحریک سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی پر بھی غور کیاجائے گا ،اجلاس میںپارٹی کارکنوں سے ملک میں مہنگائی کی کمی سے متعلق تجاویز پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

دوسری طر ف پی ڈی ایم نے حکومت مخالف پہلا پاور شو راولپنڈی میں کیا جس میں ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی ووٹرز ہی آج اپنی قیادت کو بدعائیں دے رہے ہیں،ظاہم حکمرانوں کو اب گھر جانا ہوگا،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کے پاس چینی ،دوائی ،آٹا ،بچوں کی فیسیں دینے کے پیسے تک نہیں چھوڑے ،ملکی سلامتی کو تماشا بنا دیا گیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.