وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور ان کی بیٹی ایمان زینب مزاری سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئیں ۔بیٹی کا کہنا تھا کہ جادوٹونے پر بات نہ کی جائے تو یہ ممکن نہیں والدہ کی طرف سے بھی ٹف ٹائم ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور ان کی بیٹی ایمان زینب مزاری کی سوشل میڈیا پر ہی نوک جھونک ہوگئی ۔
وفاقی وزیر کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ اگر ملک جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پر کیوں ضائع ہو رہا ہے۔ ملک کا مذاق جادو ٹونے سے اڑایا جا رہا ہے۔
ایمان مزاری نے اپنے بیان میں مزید لکھا کہ آپ چاہتے ہیں جادو کرنے والوں پر بات بھی نہ ہو تو ایسا ہرگز نہیں ہو گا۔
وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اپنی بیٹی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں شرمندہ ہوں کہ تم اس حد تک گر کر ذاتی حملے کر رہی ہو۔ بطور وکیل کسی ثبوت کے بنا الزامات لگانا ہتک عزت میں آتا ہے۔
شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا تمام تنقید ناکام ہو تو ذاتی حملے کرنا شرمناک ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی وزیراعظم عمران خان پر جادو ٹونے کے ذریعے اہم تقرریاں کرنے کا الزام عائد کیاہے ۔
تبصرے بند ہیں.