ٹی 20 ورلڈکپ میں آج 2 میچ کھیلے جائیں گے

107

ابوظہبی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں آج 2 میچ کھیلے جائیں گے اور پہلے میچ میں نمیبیا کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہو گا جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ 
نیدرلینڈز اور نمیبیا کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہو گا جبکہ سری لنکا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شام سات بجے مدمقابل ہوں گی۔ آئرلینڈ کی ٹیم نے اس سے قبل نیدرلینڈز کیخلاف 7 وکٹوں سے فتح حاصل کر رکھی ہے جبکہ سری لنکا نے نمیبیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ 
واضح رہے کہ سری لنکا کے سکواڈ کی قیادت داسون شناکا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پاتھوم نیسانکا، کوشل پریرا، دنیش چندی مل، اویشکا فرنینڈو، بھنوکا راجاپاکسا، چھمیکا کرونارتنے، وانیندہ ہسارانگا، دشمانتھا چمیرا، ماہیش تھیکشانا، لاہیرو کمارا، دھنانجیا دی سلوا، اکیلا دنانجیا، بینورا فرنینڈو اور چیریتھ اسالانکا شامل ہیں۔ 
آئرش سکواڈ کی قیادت اینڈریو بالبرنی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پال سٹرلنگ، کیوین اوبرائن، گیرتھ ڈیلانی، کرٹس کیمفر، ہیری ٹیکٹر، نیل روک، سیمی سنگھ، مارک اڈائر، بنجامن وائٹ، جوشوا لٹل، جارج ڈوکریل، کریگ ینگ، اینڈی میک برائن اور لورکان ٹکر شامل ہیں۔ 
دوسری جانب نیدرلینڈز کے سکواڈ کی قیادت پیٹر سیلار کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں میکس اوڈاﺅڈ، بین کوپر، باس ڈی لیڈے، کولن ایکرمین، ریان ٹین ڈوشاٹے، سکاٹ ایڈورڈ، روئلوف وینڈرمروی، لوگان وین بیک، فریڈ کلاسن، برینڈن گلوور، ٹم وینڈر گوگٹن، سٹیفن مائی برغ، پال وین میکرین اور فلپ بوئس وین شامل ہیں۔ 
نمیبین سکواڈ کی قیادت گرہارڈ ایراسموس کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سٹیفن بارڈ، زین گرین، کریگ ولیمز، ڈیوڈ ویزے، جے جے سمٹ، جین فرائی لنک، جین نکول لوفٹی ایٹن، روبین ٹرمپل مین، پکی یا فرانس، برنارڈ شولٹز، میشاﺅ دو پریز، مائیکل وین لنگن، کارل برکینسٹوک اور بین شیکونگو شامل ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.