مرحوم عمر شریف کی نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

164

کراچی: پاکستان کے لیجنڈ اداکار مرحوم عمر شریف نے کچھ عرصہ قبل حضور حضرت محمد ﷺ کی شان میں ایک نعت پیش کی تھی جس کی ویڈیو کو اب سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا ہے، یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو چکی ہے۔

مرحوم عمر شریف کی بیوہ زرین غزل نے عید میلاد النبی ﷺ کی مناسب سے اپنے خاوند کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے، جس میں وہ جذبات میں ڈوب کر نعتِ رسول مقبول ﷺ پڑھ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by S Zareen Omer Sharif (@zareeenomer)

عمر شریف کی جانب سے پیش کی گئی یہ نعت سن کر دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ عمر شریف رواں ماہ 2 اکتوبر کو جرمنی کے ایک ہسپتال میں وفات پا گئے تھے۔ انھیں علاج کیلئے امریکا لے جا رہا تھا کہ اچانک ان کی طبعیت خراب ہو گئی۔ ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

تبصرے بند ہیں.