ٹی 20 ورلڈ کپ، بنگلا دیش نے عمان کو شکست دے دی

82

مسقط: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں بنگلا دیش نے عمان کو 26 رنز سے شکست دے دی۔

ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں کھیلے جارہے دوسرے میچ میں بنگلادیش کے کپتان محموداللہ نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلادیش کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوور میں 153 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

بنگلادیش کی جانب سے اوپنر محمد نائم نے شاندار 64 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شکیب الحسن 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عمان کی جانب سے بلال خان اور فیاض بٹ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

154 رنز کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز ہی بنا سکی۔

اس سے قبل پانچویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوانیوگنی کو 17 رنز سے شکست دے دی اور سپر12 گروپ میں شامل ہونے کی راہ ہموار کرلی ہے۔ شکست کے بعد پاپوانیوگنی کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاپوانیوگنی کو فیلڈنگ کرنے کا موقع دیا۔ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے مقرررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، اسکاٹش بلے باز ریچی بیرینگٹن 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ میتھیوکراس نے 45 اور جارج منسے نے 15 رنز بنائے، پاپوانیوگنی کی جانب سے کابوا موریا نے 31 رنزدے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ 166 رنز کے تعاقب میں پاپوانیوگنی کی پوری ٹیم آخری اوور میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ نورمن وانوا47 اور سیز باؤ 22 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

اس کے علاوہ کپتان اسدوالا اور کپلن دوریگا نے 18،18 رنز بنائے۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جوش ڈیوی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تبصرے بند ہیں.