ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی اور راج کندرا نے اداکارہ شیرلین چوپڑا 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔
شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا نے اداکارہ شیرلین چوپڑا پر ہتک عزت کا مقدمہ کر دیا ہے۔ اداکارہ شیرلین چوپڑا نے راج کندرا اور شلپا شیٹھی کیخلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ کیا تھا اور دونوں پر جنسی و ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
اب اسی معاملے پر شلپا اور راج نے شیرلین کیخلاف اپنی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ شلپا اور ان کے شوہر نے اداکارہ سے اپنے بیان پر معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ شیرلین چوپڑا نے شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کے وکیل نے شیرلین چوپڑا کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انہوں نے پریس کانفرنس کی تو ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ فحش فلموں کے کیس میں شیرلین چوپڑا کے مطابق انہوں نے سب سے پہلے اس کیس میں تفتیشی ٹیم کو بیان دیا تھا اور اس کیس میں شلپا کے شوہر راج کندرا ضمانت پر ہیں۔
تبصرے بند ہیں.