مسلم لیگ ن کا مہنگائی کے خلاف احتجاج پنڈی سے شروع کرنے کا فیصلہ

105

 

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف کل سے سڑکوں پر آنے کا پروگرام تشکیل دے دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد  حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے اعلی سطح اجلاس میں عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے راست اقدام کا فیصلہ کیا گیا۔

 

نیو نیوز کے مطابق اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، پارٹی کے چاروں صوبائی، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے صدور اور جنرل سیکریٹریز  نے شرکت  کی ۔

 

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک گیر احتجاج کے لیے ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی ہے ۔ 20 اکتوبر سے ملک بھر میں احتجاج کے آغاز کا فیصلہ، صوبوں اور اضلاع میں پارٹی عہدیداروں کو اجتجاج کی کال دے دی گئی۔

 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنا پہلا احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی میں کرے گی۔ ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے اشتراک عمل کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.