حضرت عمرؓ نے ایک چادر کا بھی حساب دیا ،عمران خان توشہ خانہ ہی ہضم کرگئے: مریم نواز

96

 

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس ملک میں عوام فاقوں سے مر رہےہوں،والدین مہنگائی سے تنگ آ کر بچوں کو زہر پلا کر خود کشیاں کر رہے ہوں،اس ملک کاحکمران ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے۔

 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ریاست مدینہ کا خلیفہ کندھوں پر بوریاں اٹھا کر غریبوں کے گھروں پر دستک دیتا تھا۔  کیا کوئی شخص ایسا بےحس گونگا بہرا اور اندھا بھی ہو سکتا ہے؟

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹر سے ایک دربار سے دوسرے دربار تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والے کو کیا خبر کہ پاکستان کی عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہے؟

 

 

مریم نواز نے کہا کہ جس کے کتے بھی اعلیٰ قسم کے گوشت پر پلتے ہوں اسے ریاست مدینہ کا نام زبان پر لاتے ہوئے ہزار بار سوچنا چاہیےلیکن اس سوچ کے لیے بھی دل میں درد ہونا چاہیے،بغض نہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ کوئی اس جعلی اور خدا کے خوف سے عاری حکمران کو حضرت عمرِ فاروق کا قول یاد کرائے کہ دریا کے کنارے کوئی کتا بھی بھوکا رہ جائے تو جواب دہ عمر ہو گا!

 

 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمرِ فاروق رضی اللّہ تعالی عنہ نے اپنےایک کُرتے اور چادر تک کا حساب دیا اور آپ توشہ خانہ ہضم کر گئے؟ اور ڈھٹائی سے کہا نہیں دونگا جواب؟

تبصرے بند ہیں.