بجلی کی قیمت میں 2.65 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست

88

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 2.65 روپے فی یونٹ اضافے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کر دی ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق سی پی پی اے نے یہ درخواست ستمبر کے مہینے کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ہے۔ سی پی پی اے نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ستمبر میں 36.2 فیصد بجلی ہائیڈرو پاور کے ذریعے بنائی گئی جبکہ 17.05 فیصد کوئلے سے، 8.9 فیصد گیس اور 18.9 فیصد بجلی ایل این جی سے بنائی گئی۔ 
درخواست میں کہا گیا ہے کہ فرنس آئل کے ذریعے بنائی گئی بجلی کی لاگت 19.23 روپے فی یونٹ رہی اس لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا جائے، نیپرا نے درخواست کی سماعت کیلئے 27 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا تھا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.