وزیراعظم عمران خان کا جمعہ کو دورہ لاہور کا امکان

240

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کا جمعہ کے روز لاہور آنے کا امکان ہے جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کیساتھ ملاقات بھی کریں گے اور انہیں صوبے کے انتظامی امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کے علاوہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کیساتھ ملاقات بھی کریں گے۔ گورنر پنجاب دورہ یورپ اور جی ایس پی پلس کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ 
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس دوران وزیر اعظم کو بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے بعد آئندہ اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان لاہور کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کیساتھ مشاورت بھی کریں گے۔ وزیراعظم صحت کارڈ کے حوالے سے اجلاس کرنے کے علاوہ اہم وزرا سے ملاقات بھی کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.