لاہور: ڈینگی نے پاکستانیوں کیلئے نئی مشکل کھڑی کر دی ، پنجاب میں ڈینگی کے 374 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ لاہور میں 257 ، راولپنڈی میں 71 جبکہ ننکانہ صاحب میں 7 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔
گذشتہ روز اٹک اور گجرانوالہ سے 5 پانچ جبکہ حافظ آباد سے ڈینگی کے 4 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ گذشتہ روز بہاولنگر ، بہاولپور ، ملتان اور سرگودھا سے ڈینگی کے 3 تین مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ گذشتہ روز جھنگ اور قصور سے ڈینگی کے 2 ، دو کیسز سامنے آئے ہیں ۔
رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 7,474 ہو چکی ہے ۔ رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 5,335 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 21 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے ۔
صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1,651 مریض داخل ہیں ۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 916 مریض داخل ہیں ۔ لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 735 مریض داخل ہیں ۔
پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 3,789 بستر مختص کئے گئے ہیں ۔ ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی ڈینگی کے مریضوں کیلئے بستروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ پنجاب میں ڈینگی کےلئے مختص کئے گئے 1,651 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں ۔ لاہور میں ڈینگی کےلئے مختص کئے گئے 916 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں ۔
پشاور کے شہری بھی ڈینگی مچھر کی لپیٹ میں ، سرکاری ہسپتالوں میں 100 سے زائد مریض زیر علاج ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.