ٹی 20 ورلڈکپ، آج سکاٹ لینڈ اور پاپوا نیوگنی، بنگلہ دیش اور عمان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

104

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے اور پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم پاپوانیوگنی کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہو گا۔ 
شیڈول کے مطابق دوسرے میچ میں بنگلہ دیش اور عمان کی ٹیمیں نبردآزما ہوں گی اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم کو اپنے ابتدائی میچ میں سکاٹ لینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑے تھا اور ٹورنامنٹ میں اسے ابھی پہلی جیت کی تلاش ہے۔ 
سکاٹ لینڈ کے سکواڈ کی قیادت کائل کوئٹزر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جارج میونسی، میتھیو کراس، رچی بیرنگٹن، کالوم میکلیوڈ، مائیکل لیسک، کرس گریوز، مارک واٹ، جوش ڈیوی، سفیان شریف، بریڈلی وہیل، ڈیلن بیوج، کریگ ویلیس، الاسڈئیر ایوانز اور حمزہ طاہر شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل ہو گا۔ 
پاپوانیوگنی کی قیادت اسد والا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹونی اورا، لیگا سیاکا، چارلز امینی، سیسی باﺅ، نورمین وانووا، سیمون اتل، کیپلن دوریگا، ڈیمین راوو، کابووا موریا، نوسائنا پوکانا، شیڈ سوپر، جینس کیلا، ہیری ہیری اور گاﺅڈی ٹوکا شامل ہیں۔ 
دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی قیادت محمود اللہ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لٹن داس، سومیا سرکار، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، عفیف حسین، نورالحسن، مہدی حسن، محمد سیف الدین، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، محمد نعیم، نسوم احمد، شوریف الاسلام اور شمیم حسین شامل ہیں۔ 
عمان کے سکواڈ کی قیادت ذیشان مقصود کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عاقب الیاس، جتیندر سنگھ، خاور علی، کشیاپ پراجاپاتی، نسیم خوشی، محمد ندیم، ایان خان، سندیپ گﺅڑ، کلیم اللہ، بلال خان، خرم نواز، فیاض بٹ، سورج کمار، نستور دھامبا اور سفیان محمود شامل ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.