بھارتی کسانوں نے مودی کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ،ٹرینیں روک دی گئیں

117

نئی دہلی :بھارت میں کسانوں نے مودی کیخلاف ایک دفعہ پھر گھیر ا تنگ کرنا شروع کر دیا ،کسان احتجاج میں ہلاک ہونے والوں کے حق میں بھارتی کسانوں نے ملک بھر میں ’’ریل روکو ‘‘احتجاج شرو ع کر دیا ۔

 

بھارتی ریاست ہریانہ اور پنجاب سمیت کئی ریاستوں میں کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے ریلوے ٹریک بلاک کر دیے ۔184 مقامات سے  293 ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہو گیا ،43  ٹرینیں روک دی گئیں ۔

 

بھارتی کسانوں نے  بی جے پی کے وزیر اجے مشرا  کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ۔3 اکتوبر کو  بھارتی وزیر اجے مشرا کے بیٹے اشیش مشرا نے  متنازعہ قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کسانوں پر گاڑی چڑھا دی تھی ۔جس میں آٹھ کسان ہلاک ہوئے تھے ۔

 

شمالی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن افسر دیپک کمار نے بتایا کہ تقریباً 30 مقامات پر احتجاج جاری ہے، فیروز پور ڈویژن میں زیادہ سے زیادہ چھ ٹرینیں اور دہلی ڈویژن میں ایک ٹرین تاخیر سے چل رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ دہلی اور کالکا و دہلی اور امرتسر کے درمیان چلنے والی دونوں سمتوں کی شتابدی ایکسپریس گاڑیاں اور دہلی سے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا کو جانے والی وندے بھارت ایکسپریس کے آپریشن پر بھی اثر پڑا ہے۔

تبصرے بند ہیں.