سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ

140

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ 

 

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت کم ہوکر 1767 ڈالر پر آ گئی۔ اس کے برعکس پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1700 روپے اور 1457 کا اضافہ ہو گیا۔

 

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد 1 لاکھ 19 ہزار 700 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے  بعد 1 لاکھ 2 ہزار 623 روپے کر دی گئی

تبصرے بند ہیں.