سی ٹی ڈی کی دیر بالا میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا اہم دہشت گرد مارا گیا

117

پشاور : سی ٹی ڈی کی دیر بالا میں کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم دہشت گرد مارا گیا اور ہلاک دہشت گرد پولیس اور فورسز پرحملوں میں ملوث تھا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں کارروائی کی جس میں کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد پولیس اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا جبکہ ہلاک دہشت گرد کی گرفتاری پر حکومت نے 5 لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا،

خیال رہے 27 ستمبر کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) مالاکنڈ ڈویژن نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

دہشت گرد احسن اللہ عرف طلحہ کو خیبر پختونخوا کے بونیر سے گرفتار کرکے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا تھا، دہشت گرد پولیس کو کئی مجرمانہ سرگرمیوں میں مطلوب تھا، اس نے 2009 میں بونیر اور خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں بم نصب کیے تھے۔

تبصرے بند ہیں.