وزیراعظم نے مہنگائی پر اجلاس طلب کرلیا

162

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اجلاس طلب کرلیا ۔ وزیراعظم مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے تیار کئے جانے والے روڈ میپ پر بریفنگ اور اہم ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بڑھتی مہنگائی پر ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مہنگائی کے اسباب پر بات چیت کی جائے گی ۔ اجلاس  میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے بنائے گئے روڈ میپ پر تجاویز لی جائیں گی  ۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم ایک بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرسکتے ہیں ۔اس سلسلے میں چیف سیکرٹریز کو بھی آن بورڈ لیا گیا ہے جبکہ چیف سیکرٹریز کو ڈپٹی کمشنرز کو آن بورڈ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ وزیراعظم بڑھتی مہنگائی کو فوری کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات چاہتے ہیں لہٰذا اجلاس میں عوامی مشکلات کے تدارک کے لیے ہدایت کی جائیں گی۔

واضح رہےکہ ملک میں بجلی کے بعد پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد عوام کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیا جارہاہے ۔

تبصرے بند ہیں.