ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی 2 ٹیمیں شریک

102

 

دبئی : متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز  ہوگیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 8 ٹیموں کے درمیان کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلا جا رہا ہے اس راؤنڈ سے مںتخب ہونے والی 4 گروپ 12 میں شامل ہوجائیں گی جس کے میچز 23 اکتوبر سے شروع ہو رہے ہیں۔

 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں شریک ہیں یعنی ہر ملک کی ایک ایک ٹیم شریک ہے لیکن پاکستان واحد ملک ہے کہ جس کی دو ٹیمیں شریک ہیں ۔یہ جان کر آپ حیران ہوگئے ہیں نا؟آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ پاکستان کی دوسری ٹیم کونسی ہے۔

 

پاکستان کی پہلی ٹیم تو بابر اعظم کی قیادت میں دبئی میں موجود ہے اور جس نے اپنا پہلا وارم اپ میچ کل ویسٹ انڈیز کے ساتھ کھیلنا ہے اور ورلڈ کپ کا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

 

اب آتے ہیں پاکستان کی دوسری ٹیم کی طرف جو کہ عمان ہے  جی ہیں عمان بھی پاکستان کی ہی ٹیم ہے کیونکہ آج کھیلے جانے والے کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لینے والی عمان کی ٹیم میں 9 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں اس طرح اس ٹیم کو بھی ہم پاکستان کی ٹیم کہ سکتے ہیں کیونکہ اکثریت پاکستانی کھلاڑیوں کی ہے۔

 

عمان کے کپتان ذیشان مقصود ہیں جو پاکستان کے شہر چیچہ وطنی میں پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے آج کے میچ میں 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ہے ۔ نائب کپتان عاقب الیاس سہلری کا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد نعیم خوشی بھی سیالکوٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔

 

عمان کے آل راؤنڈر محمد نعیم کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور وہ بہترین آل راؤنڈر ہیں۔ فاسٹ باؤلر کلیم اللہ کا تعلق پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ سے ہے۔ فاسٹ باؤلر بلال خان پشاور میں پیدا ہوئے ہیں۔

 

آل راؤنڈر خاور علی بھی پاکستان میں پیدا ہوئے ہیں ۔ فیاض بٹ کا تعلق بھی پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہے۔ خرم نواز پاکستان کے شہر راولپنڈی سے تعلق رکھتے ہیں۔

 

پاکستان کے علاوہ  6 کھلاڑیوں کا تعلق ہمسایہ ملک بھارت سے ہے۔ اوپننگ بلے باز جتندر سنگھ لدھیانہ میں پیدا ہوئے۔ ہریش بھائی پراجاپتی کا تعلق بھارتی گجرات سے ہے۔ آیان خان ڈاکٹر عبدالقدیر کے آبائی شہر بھوپال سے تعلق رکھتے ہیں۔ سندیپ گوڈ بھارتی حیدر آباد کے رہنے والے ہیں۔ سورج کمار کا تعلق جلندھر سے ہے۔ نستور دھامبا مہاراشٹر سے تعلق رکھتے ہیں۔

 

عمان کی 16 رکنی ٹیم میں صرف ایک کھلاڑی ایسا ہے جو عمان کے شہر مسقط میں پیدا ہوا ہے اور اس کے نام صفیان محمود ہے۔

تبصرے بند ہیں.