شوکت ترین کے وزیر خزانہ کے عہدے پر رہنے کی مدت ختم

323

 وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے پر  کام کرنے والے شوکت ترین کی  مدت ختم  ہوگئی ہے۔   شوکت ترین سے وفاقی وزیر کا عہدہ واپس وزیراعظم کے پاس چلا جائے گا۔

 وفاقی وزیر کا عہدہ ختم ہونے ہونے کے بعد اب  شوکت ترین اہم کمیٹیوں کی سربراہی بھی نہیں کر سکیں گے۔

یاد رہے تحریک انصاف حکومت نے اپریل2021 میں شوکت ترین کو وفاقی وزیرخزانہ کا قلمدان سونپا تھا۔ آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت وزیراعظم کسی بھی غیر منتخب شخص کو 6 ماہ کے لئے وفاقی وزیر بنا سکتے ہیں۔ 

ذرائع  کے مطابق  حکومت شوکت ترین  کو مشیر خزانہ  بنانا چاہتی ہے تاہم اس حوالے سے اب تک  کسی قسم کا  نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

اطلاعات یہ بھی ہیں کہ پی ٹی آئی  حکومت شوکت ترین کو ک خیبر پختونخوا  سے سینیٹر منتخب کروانا چاہتی ہے۔ تاہم انہیں  سینیٹر منتخب کرانے کیلئے  کسی حکومتی سینیٹر کو استعفی لازمی دینا ہو گا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے کون بطور سینیٹر مستعفی ہو گا اس بات کا فیصلہ فی الوقت نہیں ہوا۔ سیینٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین کو وفاقی وزیر بنایا جائے گا۔

قبل ازیں  عبدالحفیظ شیخ بھی غیرمنتخب وزیر خزانہ تھے جنہیں سینیٹ انتخابات  میں ہار کے بعد عہدے سے ہٹا یا گیا تھا۔

حفیظ شیخ کی بطور وزیر خزانہ  6 ماہ کی مدت 9 جون کو ختم ہونی تھی اور سینیٹ انتخابات  میں سابق وزیر اعظم  یوسف رضاگیلانی سے ہارنے  کے بعد ان کا عہدے  پر مزید رہنا ناممکن ہوگیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.