پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی کا بڑا معرکہ، ثانیہ مرزا کا انوکھا فیصلہ

247

پاکستان کرکٹ ٹیم کے  مایہ ناز آل راؤنڈر  شعیب ملک  کی اہلیہ اور بھارت کی مشہور ٹینس پلئیر ثانیہ مرزا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے  میچ کے دن منظر سے غائب ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

بھارتی ٹینس سٹار  نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  انسٹاگرام پر ایک پیغام میں جاری کیا ہے ۔ ویڈیو  پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  میں ہونیوالے پاک بھارت  میچ ے دن وہ سوشل میڈیا سے غائب  رہیں گی ۔

مذکورہ  ویڈیو پیغام  میں  انہوں  نے الوداع کا  کیپشن بھی استعمال کیا ۔ ثانیہ کی پوسٹ پر سابق بھارتی  کرکٹر یووراج سنگھ کا بھی کمنٹ سامنے آیا جس میں انہوں نے  ثانیہ کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)


خیال  رہے کہ  روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے میچ  کو لے کر بھارتی ٹینس سٹار  ثانیہ مرزا کو متعدد بار ر سوشل میڈیا پر شدید مذاق کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ جس کے بعد ہی انہوں نے ایسا فیصلہ لینے کی ٹھانی۔

قومی   کرکٹر شعیب ملک سے رشتہ ازدواج میں منسلک  ہونے کے  بعد بہت سے  بھارتی سوشل میڈیا صارفین ثانیہ مرزا پر الزام لگاتے  رہے ہیں کہ ان کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں ، جبکہ دوسری جانب  ثانیہ مرزا اپنی قومیت کا دفاع کرتی نظر آتی ہیں۔

قبل ازیں  2018 میں بھی  ایشیا کپ  کے دوران  پاک بھارت کرکٹ میچ سے قبل  ثانیہ مرزا نے کچھ دن کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر لی تھی ۔ ان کا ماننا  تھا کہ   پاک بھارت میچ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید  تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ کسی بھی کسی کی منفی تنقید برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ  آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آج سے شروع ہو رہا ہے ۔ پاک  بھارت ٹاکرا  24 اکتوبر کو ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.