‘معاشی مشکلات عارضی ہیں انڈسٹری، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں’

94

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے ۔ معاشی مشکلات عارضی ہیں انڈسٹری ، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں ۔

 

اپنی بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو مشکلات کا سامنا ہے اس لیے پرائیویٹ سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے ۔

 

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے اپوزیشن رہنماوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمت میں اضافے کو لیکر ایسے پروپیگنڈا ہو رہا ہے جیسے ہم کوئی دنیا سے کسی علیحدہ سیارے پر ہیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر دنیا میں تیل ، گیس اوپر جائے گا تو پاکستان میں بھی اوپر جائے گا ۔ سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا ، آج قیمتیں اوپر ہیں کل کم ہو جائینگی تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.